وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے اور پیلراکے زیراہتمام ٹریننگ سیشن کا انعقادایکسپوسنٹر جوہرٹاون میں کیاگیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹریننگ سیشن میں خصوصی شرکت کی۔چیف میٹروپولیٹن پلاننگ ایل ڈی اے فیصل مسعودقریشی نے شرکاء کو پراپرٹی سرٹیفکیٹ اورفائلوں کے خاتمے کے متعلق لیکچردیا۔سیشن میں پیلرا افسران نے شرکاء کو ہاوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پورٹل کے متعلق بریفنگ دی اور ہاوسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پورٹل کے استعمال اور ڈیٹا اپ لوڈ نگ کے متعلق بتایا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ریفارمز لارہے ہیں۔ان ریفارمز سے سرمایہ کاروں اور شہری دونوں کا اعتماد بڑھے گا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے کہاکہ یکم جولائی سے ایل ڈی اے کی حدود میں کام کرنے والی تمام سکیموں میں فائلوں کی خرید وفروخت ختم کر دی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمیں 30 جون تک اپنا ریکارڈ پیلرا کے سافٹ وئیر ہاؤسنگ سوسائیٹیز مینجمنٹ سسٹم پرمنتقل کرنے کی پابند ہیں۔نجی ہاؤسنگ سکیموں کے ریکارڈ کو پیلرا کے سافٹ وئیر ایچ ایس ایم ایس سے منسلک کرنا لازم ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر جلد از جلد پیلرا کے سافٹ وئیر پر منتقل ہو۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کی جمع پونچی محفوظ کرنے اور فراڈ سے بچنے کے لیے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ان اصلاحات کی بدولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں اوورسیلنگ کے عمل کو روکا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ شہری یکم جولائی سے پلاٹ لیتے وقت پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔پلاٹوں کی خرید وفروخت صرف اور صرف پیلرا کے پراپرٹی سرٹیفکیٹ پر کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ایسی سکیمیں جو پیلرا کے سافٹ وئیر پر منتقل ہوں گی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ایل ڈی اے کی حدود میں پیلرا کے سافٹ وئیر پر منتقل نہ ہونے والی سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔نجی سکیموں کو یونیفارم سافٹ وئیر کے تحت سب رجسٹرار کے اختیارات دیئے جا رہے ہیں۔پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اوپر کیو آر کوڈ آویزاں ہو گا۔ ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق نے کہاکہ کیو آر کوڈ سے پراپرٹی سے متعلقہ تمام انفارمیشن ایک کلک پر موجود ہوں گی۔ٹریننگ سیشن میں نجی سکیموں کے ممبران نے ڈیجیٹل ریفارمز کو سراہااورکہاکہ ان ریفارمز کی بدولت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کا رجحان بڑھے گا۔سیشن میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ،ڈائریکٹرز میٹرو پولیٹن پلاننگ ودیگر افسران نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان و نمائندگان، پیلرا، ایل ڈی اے اور ایس ایم بی آر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ٹریننگ سیشن کے اختتام پرایل ڈی اے اورپیلرا افسران نے شرکاء کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے۔

جواب دیں

Back to top button