*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی جی پیلرا اکرام الحق اور ڈی سی لاہور علی اعجاز کے ہمراہ ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا،ایل ڈی اے سٹی میں موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے ایل ڈی اے سٹی میں قائم ون ونڈو سیل میں آئے شہریوں سے ملاقات کی۔ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے شہریوں سے لینڈ ایکوزیشن پراسس میں درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیلرا اور ریونیو سٹاف کی مدد سے لینڈ ایکوزیشن کے طریقہ کار کو آسان بنا رہے ہیں۔ ریکارڈ کی دستیابی سے ادائیگی تک ہر مرحلہ میں شہریوں کی راہنمائی و مدد کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور علی اعجاز نے کہا کہ ریونیو اور ایل ڈی اے کا سٹاف دفتری اوقات میں ون ونڈو سیل میں ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔ ڈی جی پیلرا اکرام الحق نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور شفافیت کے لیے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پیلرا اور ڈی سی لاہور نے لینڈ ایکوزیشن سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں لینڈ ایکوزیشن کے لیے مطلوبہ ریکارڈ اور ادائیگیوں کے بارے پراسس کو ڈیجیٹل اور آسان بنانے بارے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مطلوبہ ریکارڈ سے متعلقہ تمام محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل پر موجود ہونگے۔ شہریوں کو دستاویزات کے حصول کے لیے کسی محکمے کا چکر نہیں لگانا پڑے گا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے، ریونیو افسران، رنگ روڈ اتھارٹی، سی اینڈ ڈبلیو اور متعقلہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button