وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین نے محرم الحرام کے جاری کردہ صفائی پلان کے مطابق تمام انتظامات کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایات بھی کر دی ہیں۔موثرصفائی اقدامات کے تحت محرم الحرام کے پورے مہینے اور خصوصاً پہلے 10 ایام میں صفائی کے خصوصی انتظامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہونے والی مجالس، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی انتظامات پر صفائی ٹیمیں متحرک رہیں گی۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے 320 سے زائد ورکرز اور تمام مشینری تینوں شفٹوں میں شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پر مامور رہیں گے۔لاہور کے تمام 9 ٹاؤنز میں یوم عاشورہ سے قبل شہر کی 121 بڑی امام بارگاہوں کی خصوصی صفائی، دھلائی اور واشنگ مکمل کی جائے گی۔اس مقصد کے حصول کے لیےامام بارگاہوں کی دھلائی کے لیے ٹیمیں تعینات کر کےواشنگ کا عمل شروع کر دیا گیا۔جلوسوں کے روٹس پر موجود کنٹینرز کو بھی بروقت خالی کیا جائے گا۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور عوامی آگاہی کے لیے سروس ڈلیوری کیمپس بھی لگائے جائیں گے۔مزید برآں محرم الحرام صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ 24 گھنٹے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے کنٹرول روم سے یقینی بنائی جائے گی۔ٹاؤن مینجرز کو فیلڈ عملے کی 100 فیصد حاضری اور مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔محرم الحرام میں جلوسوں کے روایتی، مرکزی راستوں اور ان سے ملحقہ علاقوں کی صفائی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔محرم الحرام میں صفائی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام افسران و عملہ ہائی الرٹ رہے گا۔محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
3 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
3 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
4 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
4 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Related Articles
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
4 دن ago



