ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رات گئے حضرت علی ہجویری انڈرپاس اور داتا دربار کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے رات کی شفٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈرپاس کے اطراف فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کے باہری حصے میں گرین ایریا اور واکنگ سٹریٹ بنائی گئی ہے۔دربار کے اطراف سٹریٹ لائٹس اور دیدہ زیب لائٹس سے پورا علاقہ جگمگ ہوا ہے۔انڈر پاس کی تعمیر اور سڑک کی ری ماڈلنگ سے ٹریفک روانی میں واضح بہتری آئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سرکلر روڈ پر املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکلر روڈ پر فٹ پاتھ اور پارکنگ کی جگہ بھی بنائی گئی ہے۔پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ تکمیل کے قریب ہے، جلد مکمل کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے زائرین کے لیے بنائے گئے پبلک ٹوائلٹس اور پارکنگ ایریا کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنشنگ کے بقیا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر کنٹریکٹر، ٹیپا اور نیسپاک کے متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
ڈائریکٹر سپورٹس ایل ڈی اے خرم یعقوب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،عمر فاروق کی تعیناتی
9 گھنٹے ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے میں انفورسمنٹ انسپکشن رجیم کے لئے نئے ایس اوپیز نافذالعمل کر دیئے گئے*
1 دن ago
ایل ڈی اے،عاطف امتیاز،انوار الحق اور وقار احمد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ زون ون تعینات
3 دن ago
ایل ڈی اے کے مزید 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
*ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔ڈی جی طاہر فاروق*
Related Articles
*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری*
4 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مزید 18 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ تبدیل کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago




