ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر) علی اعجاز، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف کی ہدایات پر میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی میڈم سدرہ شہزاد رسول کی قیادت میں تحصیل اقبال، مصطفیٰ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔دورانِ آپریشن غیر قانونی جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ علاقوں کو کلیئر کروا دیا گیا۔
علاوہ ازیں انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی میں اسکواڈ نے جوڑے پل،برکی روڈ اور ہربنس پورہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور تجاوز کنندگان کا سامان ضبط کر لیا گیا۔






