وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا- چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات سنیں -کمشنر عامر کریم خاں،آر پی او عثمان گوندل، ڈی سی نعمان صدیق اور سی پی او صادق ڈوگر بھی موجودتھے-عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی-چیئر پرسن صائمہ فاروق نے افسران کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سنے اورموقع پر احکامات جاری کئے- رضا ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی-زمینوں پر قبضے،نقص امن اور مختلف شعبوں سے متعلق مسائل اور شکایات پیش کئے گئے- چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہاکہ کھلی کچہریاں عوامی اعتماد کے فروغ اور بہتر طرزِ حکمرانی کی علامت ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی خدمت کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ٹاسک دئیے گئے۔ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی-چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل نے کہاکہ عوامی خدمت کے فروغ اور گڈگورننس کے قیام کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ہر ماہ تمام محکموں پر مشتمل مشترکہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھلی کچہری، عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صائمہ فاروق کی زیر نگرانی کھلی کچہری میں 400 سے زائد شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے گئے-کمشنر عامر کریم خاں نے کہاکہ کھلی کچہریوں سے عوام کو دفاتر کے چکر لگانے سے نجات مل رہی ہے۔ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے اداروں کی کارکردگی اور جوابدہی میں بہتری آئی ہے۔ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے تمام متعلقہ محکمے متحرک ہیں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
9 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
12 گھنٹے ago






