یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے سالانہ انتخابات کی تقریبِ حلف برداری،وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت

یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے سالانہ انتخابات 2026-27 کی تقریبِ حلف برداری میں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ کی صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ڈسکہ کا اپنا رجسٹرڈ پریس کلب قائم ہوگا جو صحافیوں کیلئے ایک مضبوط اور باوقار پلیٹ فارم ثابت ہوگا اور صحافتی سرگرمیوں کو نئے خطوط پر استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔وزیر بلدیات نے یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافی برادری کی خدمت اور مثبت صحافتی روایات کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔بعدازاں یونین آف جرنلسٹ ڈسکہ کے عہدیداران کی جانب سے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کو صحافی برادری کیلئے ان کی خدمات، تعاون اور خصوصی دلچسپی کے اعتراف میں اعزازی شمشیر (یادگاری تلوار) بطورِ تحفہ پیش کی گئی۔وزیر بلدیات نے اس محبت اور عزت افزائی پر یونین آف جرنلسٹ کا شکریہ ادا کیا اور صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button