بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،6 عمارتیں سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن کیا ۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے میکلوڈ روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ اور مکہ کالونی کے علاقوں میں کارروائی کر کے 6 غیر قانونی عمارتوں کو سربمہر کر دیا۔

جواب دیں

Back to top button