چیئرمین عمران خان کے عوامی فلاح و سہولیات کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں صوبے میں پولیس نظام کو جدید، شفاف اور عوام دوست بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس سہولت مرکز (PSM) ایپ اور متعدد جدید آن لائن سسٹمز کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے ذریعے اب اہم پولیس خدمات عوام کو گھر بیٹھے دستیاب ہوں گی۔
شہری سہولیات (Citizen Services)🔹 ایف آئی آر کا آن لائن اندراج 🔹 آن لائن شکایات مینجمنٹ سسٹم (WhatsApp، SMS، Facebook اور ٹال فری نمبر کے ذریعے)🔹 کریکٹر اور کلیئرنس سرٹیفکیٹس کا آن لائن حصول🔹 بایومیٹرک تصدیق اور آن لائن ادائیگی کی سہولت
ڈرائیونگ و ویریفکیشن سسٹمز
🔹 ڈرائیونگ لائسنس کا آسان اجرا اور تجدید🔹 موبائل فون پر ڈیجیٹل لائسنس کی سہولت🔹 لائسنس، چالان اور دیگر دستاویزات کی آن لائن تصدیق
عوامی تحفظ اور سپورٹ سہولیات🔹 لاپتہ بچوں کے لیے “تلاش گمشدہ پورٹل”🔹 صنفی تشدد کے متاثرین کے لیے آن لائن شکایات کا نظام🔹 خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے “پنک بٹن” فیچر🔹 خواجہ سراؤں اور اقلیتی برادریوں کے لیے خصوصی پورٹلز
پولیس کارکردگی اور مانیٹرنگ
🔹 کائنیٹیک پولیس ایکشن ڈیش بورڈ کے ذریعے ریئل ٹائم مانیٹرنگ
🔹 صوبہ بھر سے فوری رپورٹنگ اور مؤثر عمل درآمد
🔹 KPCOP موبائل ایپ کی ذریعے فیلڈ آپریشنز اور کارکردگی میں بہتری،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا:🔹 “یہ اقدامات پولیس خدمات کو حقیقی معنوں میں عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ ڈیجیٹل پولیسنگ کے یہ اقدامات عوام کو تیز، آسان اور مؤثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔”🔹 “جدید پولیس سہولیات سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے اور تمام ڈیجیٹل سسٹمز پر مؤثر اور بروقت عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔”ڈیجیٹل پولیسنگ کے یہ اقدامات خیبرپختونخوا میں پولیس نظام کو مزید شفاف، مؤثر، جوابدہ اور عوام دوست بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔





