پنجاب میں میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چین کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوڈ چین،میرج ہالز، فارم ہاؤسز میں ہر ٹرانزیکشن کا اندراج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق منعقدہ خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے اور تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جعلی رسیدیں دینے اور سیل چھپانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بڑے ریسٹورنٹس میں کیش وصولی کے بجائے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم انسٹال کرنے پر غورکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اگر دنیا کیش سے ڈیجیٹل پر جا سکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ ٹیکس چوری پر نو ٹالرنس،کیمرے کی آنکھ بھی دیکھے گی اور ڈیجیٹل سسٹم بھی پکڑے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکس وصولی اور سیکٹرل میپنگ کی ہر ہفتے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کیلئے 528ارب50کروڑ روپے کا ریونیو ہدف مقررکیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کیش اکانومی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کا حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب ریونیو کلیکشن میں 38 فیصد اضافہ،وصولی 250 سے 346 ارب تک پہنچ گئی۔ پی آر اے کا دائرہ کار 10 سے بڑھا کر 26 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا۔ پی آر اے میں انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ،ٹیکس پیئر آڈٹ اور لیگل ونگ کا قیام عمل میں لایاجاچکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی آر اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اورشاباش بھی دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پی آر اے میں انفورسمنٹ اور ہیومن ریسورس میں اضافے اور جدیدٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام میں ٹیکس ادائیگی کا شعور و آگاہی بڑھانے کیلئے پی آر اے کے میڈیا ونگ کو مزید موثر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی آر اے جہاں کارروائی کرے،جامع انداز میں کارروائی کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
1 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
3 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
4 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
5 دن ago



