ڈی جی ایل ڈی اے کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام ،ایل ڈی اے میں بروز ہفتہ 27 جون تمام دفاتر کھلے رہیں گے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہریوں کی سہولت کے لیے احسن اقدام ،ایل ڈی اے میں بروز ہفتہ 27 جون تمام دفاتر کھلے رہیں گےمالی سال 26۔2025 کا اختتام، ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر اور دیگر تمام دفاتر 27 جون کو کھلے رہیں گے۔ 27جون بروز ہفتہ ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر اور تمام سیکشن میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر 27جون بروز ہفتہ معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلا رہے گا۔ ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پیر 29 جون اور منگل 30 جون کو صبح9 سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔شہریوں کی سہولت کے لیے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر پر خدمات کی فراہمی جاری رہے گی۔سِٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر پرمالی سال کے اختتام سے قبل درخواستوں کی وصولی ودیگر عوامی خدمات جاری رہیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button