الیکشن کمیشن نےپنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی کے عمل کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا

صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب نے  پنجاب میں یونین کونسلز کی حد بندی کے عمل کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے حد بندی کے عمل سے متعلق 15 اپریل 2026 کے نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کر دی ہے۔ووٹرز کی جانب سے ڈیلیمٹیشن اتھارٹیز کے سامنے اعتراضات جمع کروانے کی مدت 4 جولائی 2026 تک بڑھا دی گئی۔اعتراضات پر فیصلے کرنے کی آخری تاریخ 29 جولائی 2026 مقرر کر دی گئی۔ڈیلیمٹیشن اتھارٹیز کے فیصلوں سے متعلق معلومات ڈیلیمٹیشن کمیٹیوں کو 7 اگست 2026 تک فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب میں یونین کونسلز کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 17 اگست 2026 کو شائع کی جائے گی۔لیکشن کمیشن نے حد بندی کے عمل کو مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ یونین کونسلز کی حد بندی کا عمل شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔ تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو نظرثانی شدہ شیڈول پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button