ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے لاہور کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے راوی ٹاؤن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن پر عملہ متحرک رہا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پرراوی ٹاؤن میں 254 آپریشنل گاڑیاں 1900سے زائد صفائی عملہ اور افسران تینوں شفٹوں میں تعینات رہے۔جبکہ347 لوڈر رکشے راوی ٹاؤن میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن پر مامور ہیں۔خصوصی صفائی انتظامات کے تحت ستھرا پنجاب کے عملے نےلطیف چوک، بیگم کوٹ، شمع کالونی اور بارہ دری میں ویسٹ کلئیرنس اور مینوئل سویپنگ کا عمل مکمل کیا جبکہ بھٹو کالونی، بس اسٹاپ شاہدرہ ٹاؤن، حاجی کوٹ، کالا خطائی روڈ سمیت17ہاٹ اسپاٹس ایریاز اور پلاٹس کی کلیئرنس بھی یقینی بنائی گئی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “ستھرا پنجاب” کے تحت تمام ٹاؤنز کو مرحلہ وار زیرو ویسٹ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا واہگہ بارڈر سمیت باغبانپورہ جلو،صحافی کالونی،ہربنس پورہ،جی ٹی روڈ، مناواں اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا ٹولینٹن مارکیٹ میں صفائی انتظامات کا جائزہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تجاوزات کے ساتھ غیرقانونی بینرز کے خلاف آپریشن،کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن،8 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
4 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کا مشن:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مختلف علاقوں کے دورے
4 دن ago
CEO LWMC visits Data Ganj Bakhsh Town, checks sanitation arrangements & workers’ attendance
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
6 دن ago


