عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیرا کی کارکردگی،ڈیجیٹلائزیشن،قانونی فریم ورک اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گی۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارروائیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی قراردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے "

"Pera Ask“ پورٹل کو مزید فعال کرنے کا حکم اور ڈی جی پیرا کو براہِ راست پبلک انٹرایکشن اور عوامی رابطہ بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پیرا کا عدالتی محاذ پر 99 فیصد کنوکشن ریٹ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عوام پر رعب جھاڑنے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے اہلکاروں کی پیرا میں کوئی جگہ نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ بد سے بدنام بہت برا ہوتا ہے،پیرا کی گڈ ول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پیرا کا ہر ایکشن عوام دوست ہونا چاہیے۔ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پیرا ریکوزیشن رولز کے مطابق کارروائی یقینی بنائے۔ بریفنگ میں اجلاس کو بتایا گیا کہ دیگر محکموں کی 351 ملازمین کو محکمانہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر واپس محکموں میں بھیج دیا گیا۔ پیرا کا کنوکشن ریٹ کا تناسب 99 فیصد رہا ہے۔ پیرا کا چالان کا پورا نظام مکمل طور پر الیکٹرانک کیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل شواہد اور ٹرائل فورس ریکوزیشن کے بعد کا تمام ریکارڈ سسٹم میں محفوظ کیا رہا ہے۔ پیرا فورس اب تک 62 ہزار سے زائد ڈیجیٹل ریکوزیشن پر کارروائیاں عمل میں لا چکی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیرا کی جانب سے صوبہ بھر میں 15 لاکھ 27 ہزار28 انسپکشن کی گئیں۔ انسپکشن کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر3 ہزار509 دکانیں سیل کی گئیں۔ اینٹی انکروچمنٹ مہم کے تحت اب تک 21 ہزار کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔ قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور تجاوزات پر اب تک 1700 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ قیمتوں میں خودساختہ اضافے اور تجاوزات کی وجہ سے گرفتار ہونے والے ایک ایک کارروائی کا منظم ڈیٹا سسٹم میں موجود ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ عدالتی محاذ پر پیرا کی تاریخی کامیابی،136رٹ پٹیشنز میں سے99 فیصد کیسز پیرا کے حق میں فیصلہ کیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اور ہیئرنگ افسران کے پاس پیرا کے 98 فیصد کیسز میں کامیابی حاصل ہوئی۔ پیرا کا چالان مکمل کرنے کا تناسب ریکارڈ 97 فیصد تک پہنچ گیا۔ پیرا ایکٹ کے تحت مینوئل چالان پر پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ محکمانہ احتساب کے تحت پیرا میں 700 سزائیں دی گئی اور غفلت پر 20 ملازمین کو نوکری سے برطرف کیا گیا۔ینٹی انکروچمنٹ کارروائی سے پہلے ہر طرح سے نوٹس دینا اور خبردار کرنا لازمی ہوگا۔ اینٹی انکروچمنٹ اور پرائس کنٹرول کے علاوہ ہر ایکشن کے لیے پیشگی ڈیجیٹل ریکوزیشن لازمی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قانونی کارروائی کے دوران مزاحمت کا کلچر ختم ہونا چاہیے،قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔ انویسٹی گیشن افسر کا تبادلہ کسی کی سفارش پر نہیں ہو گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پیرا فورس کو مزید مہذب اور ڈسپلن بنانے کے لیے کلر کہار میں ٹریننگ اکیڈمی پر کام شروع کر دیا ہے۔ جون 2027 تک پیرا کی اپنی مستقل بھرتی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پیرا میں شفافیت کے لیے انٹرنل افیئرز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔ پیرا شاندار کام کر رہی ہے مگر عوامی روابط میں کمی کو دور کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button