بلدیہ عظمٰی لاہور نے رواں مالی سال نقشہ فیس کی مد میں پہلی مرتبہ 40 کروڑ روپے کی ریکارڈ ریکوری کر لی۔سو فیصد سے زائد ہدف حاصل کیا گیا ہے۔رواں مالی سال شعبہ پلاننگ کو 40 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔مالی سال کے اختتام سے دو روز قبل شعبہ پلاننگ نے 40 کروڑ 9 لاکھ77 ہزار روپے ریکوری کر لی ہے۔لاہور کے نو زونز میں علامہ اقبال زون 127 فیصد سے زائد ریکوری کر کے سرفہرست ہے۔داتا گنج بخش زون دوسرے نمبر پر ہے جس نے105 فیصد آمدن کا ہدف عبور کیا ہے۔سب سے کم ریکوری سمن آباد زون کی 51 فیصد ہے۔راوی زون نے 69 فیصد ریکوری کا ہدف پورا کیا ہے۔دیگر دیگر تمام زونز کی ریکوری 90 فیصد یا اس سے زائد ہے۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں غیر قانونی،بغیر نقشہ تعمیرات کے خلاف تسلسل سے آپریشن کی وجہ سے جہاں غیر قانونی تعمیرات میں کمی ہوئی ہے وہاں آمدن میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔واہگہ اور نشتر زون کی ریکوری بھی سو فیصد کے قریب ہے۔ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی سپورٹ سے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کامیاب ہوا جبکہ نقشہ جات کی منظوری بھی ریکارڈ تعداد میں ہوئی ہے۔گذشتہ سال بھی سب سے زیادہ ریکوری علامہ اقبال زون کی سو فیصد سے زائد تھی۔تمام زونز کے بلڈنگ انسپکٹرز میں اقبال زون کے اسلم بھٹی سب سے زیادہ ریکوری کر کے ٹاپ رہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل شالیمار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
5 دن ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago



