بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،5 مسمار،ایک سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

ایک بلڈنگ سربمہر کر دی گئی۔ایم سی ایل اور واہگہ زون شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے جن علاقوں میں آپریشن کیا۔ان سلامت پورہ، شالیمار چوک،جی ٹی روڈ،رنگ روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران اور بلڈنگ انسپکٹر محمد عرفان نے آپریشن مکمل کروایا۔

جواب دیں

Back to top button