ماسٹرپلان برائے لاہور ڈویژن 2050 کی عوامی شنوائی کاانعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں کیاگیا۔چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے فیصل مسعود قریشی نے شرکاءکو ماسٹر پلان 2050کے متعلق آگاہ کیااورمعروف آرکیٹکٹ و ممبر لاہور بچاو تحریک کامل خان ممتاز اور پروفیسر شاکر محمود نے 2019 سے 2026 تک ماسٹرپلان کی تیاری اور مختلف مراحل کے متعلق آگاہ کیا۔چیئرمین آباد ایس ایم نبیل نے ماسٹر پلان کی اہمیت وضرورت کے متعلق آگاہ کیا۔سیمینار میں لاہور ماسٹر پلان پر کام کرنے والی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ فرم دارالہندسہ نے تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ ماسٹر پلان میں شہریوں کی مشاورت کو بھی شامل کیا جارہاہے۔ ماسٹر پلان میں محکمہ ماحولیات کی تجاویزو سفارشات کو بھی شامل کیاجارہاہے۔ماسٹر پلان میں لاہور ڈویڑن کے تمام اضلاع، لاہور، شیخو پورہ، قصور اور ننکانہ کے ماسٹر پلان کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ مستقبل کی آبادی میں ممکنہ اضافہ، بے ہنگم پھیلاو اور رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔شہری سہولیات، پبلک ٹرانسپورٹیشن، سفری و پیڈسٹرین ضروریات کے مطابق پلاننگ کی جا رہی ہے۔ماسٹر پلان میں لاہور کی ثقافت، پارک، گرینری اور پانی کے وسائل کو بھی پلاننگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی، سموگ، انڈسٹری کے بے ہنگم پھیلاواور سوشل و اکنامک چیلنجز کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔شہر میں ہائی رائز بلڈنگ ،کمرشل و رہائشی ہائی رائز املاک کی تعمیر کو فروغ دیاجائے گا۔لاہور ماسٹر پلان میں روڈا، سی بی ڈی، کنٹونمنٹ، ڈی ایچ اے کے ایریا کی پلاننگ کو شامل کیاجا رہا ہے۔ اربن یونٹ اور ڈبلیوڈبلیو ایف کی بطور بیرونی جائزہ کار ماسٹر پلان کی سفارشات کو شامل کیا جا رہا ہے۔ڈویلپرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل ایشوز کو حل کیا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل کنسلٹنٹ فرم دارلہندسہ نے ماسٹر پلان کی پلاننگ اور زوننگ تجاویزکے بارے میں بھی بریفنگ دی۔سیمینارکے شرکاءکو بتایا گیا کہ آئندہ دنوں میں شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں بھی عوامی شنوائی رکھی گئی ہیں۔ سیمینار میں سٹیک ہولڈرز، کنسلٹنٹس اورشہریوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔سیمینارکے اختتام پر کنسلٹنٹ نے شہریوں کے سوالوں کے جوابات دئیے اوربتایا کہ عوامی شنوائی میں دی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق کاناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ،،بھاٹی چوک،اندرون سرکلر روڈ،کچہری چوک اور آوٹ فال روڈ کا دورہ
2 دن ago
*سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کو مرحلہ وارایل ڈی اے کی دیگر سکیموں تک بڑھایا جارہاہے،طاہر فاروق*
3 دن ago
ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ،روزانہ لوٹو ماہانہ کماو کی پالیسی پر عمل پیرا،تبدیل کیا گیا سٹاف پرانے ایریاز میں متحرک
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا اندرون سرکلر روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کامختلف ترقیاتی منصوبوں داتا دربار،بھاٹی چوک اورریلوے اسٹیشن کے اطراف کا دورہ،اقرار حسین اوراسرار سعید کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اجلاس،ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کا جائزہ*
2 ہفتے ago
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
2 ہفتے ago



