امام مسجد نبوی کی لاہور آمد، سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر بلدیات نے استقبال کیا

مسجد نبوی کے امام عزت مآب ڈاکٹر صلاح البدیر پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے۔ مقامی ہوٹل تشریف آوری پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے استقبال کیا۔ معزز امام مسجد نبوی کو وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا۔ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح البدیر نے استقبال پر پنجاب کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ محترم امام آپ کو دل کی گہرائی سے لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مسجد نبوی کی حرمت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام اور حکومت کی جانب سے آپ سے دعا کا درخواستگزار ہوں۔ بلاشبہ آپ نے ہمیں میزبانی کا شرف بخش کر کے ہماری عزت افزائی کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی مسلمانوں کا انتہائی مقدس مقام ہے۔ ڈاکٹر البدیر کی پاکستان آمد ہمارے لئے خیر و برکت کا باعث ہے۔ امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح البدیر سے ملاقات کا اعزاز ساری عمر یاد رہے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ محترم امام کے دورے سے پاک سعودی عرب دوستانہ تعلقات کو بھی مزید استحکام ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button