”اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے منیارٹی ڈے کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ منیارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے ہربھائی او ربہن کو سلام پیش کرتی ہوں۔ قائد اعظم نے ہر شہری کو اپنی عبادت گاہ میں جانے کے لئے آزاد قرار دیاتھا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مساوت، رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف ہے۔ پاکستان میں مذہب، ذات اور مسلک سے بالاتر ہر شہری برا بر ہے۔ سب ایک ہی گلدستے کے خوش رنگ اور خوش نما پھول ہیں۔ پاکستان سب کا ہے اور سب کے لئے جنت ارضی کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قائداعظم ؒ کے ویژن کے مطابق پنجاب میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتی برادریوں کے تمام بھائی او ربہنوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ میں نے پہلی تقریر کے روڈ میپ میں اقلیتوں کو سر کا تاج قراردیا۔ ایسٹر پر مریم آباد کے چرچ میں مسیحی برادری سے مل کر ایسٹر کا تہوار منایا گیا اور10ہزار مسیحی خاندانوں کو عیدی پیش کی۔ وساکھی پر کرتاپور جا کر گندم کاٹی اور سنگت کا لنگر کھایا۔ پنجاب کو دنیا بھر میں سکھ آنند کارج میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کااعزاز ہے۔ ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاز پر کام جاری ہے جس کو جلد اسمبلی میں لائیں گے۔پہلی مرتبہ مینارٹیز گرانٹ کے لئے پنجاب میں 3ارب 66کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا-محکمہ اقلیتی امور کا ترقیاتی بجٹ 4000ملین اور اقلیتی ترقیاتی فنڈ 2500ملین مقرر کیا گیا ہے۔ اقلیتی برادری کے 1100 طلبہ کو 30 ملین کے سکالرشپ دئیے گئے ہیں۔ اقلیتی نوجوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ یقینی بنا جارہاہے۔فیصل آباد مسیحی سینٹری ورکر کی ہلاکت پر مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کے ہمراہ افسوس کے لئے گھر گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ آفس سمیت تمام سرکاری دفاتر میں متعدد مسیحی افسران اور اہلکارمحنت سے کام کررہے ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
1 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
2 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

