ضلع کونسل سکھر کا مالی سال 2026-27 کیلئے 5 ارب 39 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی زیرِ صدارت منعقدہ بجٹ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کا 5 ارب 39 کروڑ روپے کابجٹ اکثریتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ بجٹ میں عوامی فلاح، ترقیاتی منصوبوں، صحت، تعلیم، صاف پانی، سیاحت اور بلدیاتی سہولیات کے فروغ کے لیے اہم اقدامات شامل کیے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل سکھر عوام کی خدمت اور ضلع کی ترقی کے لیے مزید مؤثر انداز میں کام جاری رکھے گی۔بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 22 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے 20 کروڑ روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button