اسکیمنگ بوٹ نہروں اور دریاؤں سے پلاسٹک کچرا صاف کرے گی۔ بوٹ لاہور کینال میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کام شروع کرے گی،ترجمان ساجد بشیر کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں پلاسٹک بیگ فری ڈےپر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پارلیمانی سیکرٹری برائےماحولیات کنول لیاقت نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ تقریب کے مہمانِ اعزاز تھے۔تقریب میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنے کا عہد کیا گیا۔ ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف 50 ہزار سے کاروباری افراد نے عہد کیا، ترجمان ای پی اے پنجاب کے مطابق مہم کے دوران 6 لاکھ کلو سے زائد ممنوعہ پلاسٹک ضبط کیا گیا۔خلاف ورزیوں پر 2 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ اصل امتحان عہد کو عملی شکل دینے سے شروع ہوگا۔پنجاب سے ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک بیگز ختم کریں گے۔انفورسمنٹ ٹیمیں ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔انٹی سنگل یوزپلاسٹک مہم کو ٹیکنالوجی اور ڈیٹا بیسڈ مانیٹرنگ سے مضبوط کیا جائے گا۔شہری ممنوعہ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کریں۔کنول لیاقت نے پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم کی فرنٹ لائن پر قیادت کی۔پلاسٹک مینجمنٹ اسٹریٹجی 2023 پر عملدرآمد جاری ہے۔پروڈیوسرز، سیلرز، ویسٹ کلیکٹرز اور ری سائیکلرز کی رجسٹریشن جاری ہے۔فیلڈ انفورسمنٹ مشکل مگر ضروری قومی فریضہ ہے، کنول لیاقت نے کہا کہ کسی دباؤ یا سفارش پر ماحولیاتی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی فیلڈ ٹیموں پر فخر ہے۔افسران پربلاجواز دباؤ آیا تو ساتھ کھڑی ہوں گی۔پنجاب کو پلاسٹک فری زون بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔این جی اوز، صنعت، میڈیا اور سول سوسائٹی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کا ساتھ دیں۔پلاسٹک فری پنجاب ایک مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Read Next
مئی 13, 2026
ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحول ڈاکٹرعمران حامد شیخ ستارہ امتیازسےسرفراز
اپریل 17, 2026
صنعتی علاقوں کے گرد گرین بفر زون لازمی، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا — ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ
دسمبر 19, 2025
تمام ماحولیاتی منظوریوں، لیبارٹری سرٹیفکیشن اور پروٹیکشن آرڈرز کا اجرا اب صرف ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگا،نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 6, 2025
نواز شریف آئی ٹی سٹی کے تعمیراتی کام میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیاں،محکمہ ماحولیات نے15 لاکھ کےجرمانے عائد کر دیئے
دسمبر 3, 2025
پنجاب میں ماحولیاتی کریک ڈاؤن تیز — یکم مارچ 2024 سے اب تک 2,575 غیرقانونی یونٹس مسمار
Related Articles
پنجاب کےکمرشل مراکز، شاپنگ مالز، پلازوں اور دفاتر میں پانچ رنگوں کے ویسٹ بِن لازمی قرار دے دیئے گئے،نوٹیفکیشن
نومبر 26, 2025
پنجاب میں صاف فضا اور پائیدار شہری ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے محکمہ ماحولیات اور فوڈ پانڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
نومبر 13, 2025
