ایل ڈی اے نے مالی سال 2025-26 میں32 ارب روپے مجموعی آمدن حاصل کر لی۔ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ ون نے 7 ارب 25 کروڑ روپے ریونیو جمع کیا۔ٹاؤن پلاننگ ونگ ٹو کی جانب سے 7 ارب 28 کروڑ روپے آمدن حاصل کی۔ایل ڈی اے کو زمینوں کی فروخت سے 9 ارب 50
کروڑ روپے آمدن حاصل ہوئی

۔ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں ایل ڈی اے نے ایک ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے۔ہاؤسنگ سکیموں، ٹرانسفر فیس اور ایکسس ایریا چارجز سے بھی اربوں روپے ریونیو حاصل کیا گیا۔ٹاؤن پلاننگ کے دونوں ونگز نے مجموعی طور پر 14 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد آمدن پیدا کی۔مجموعی آمدن میں سب سے بڑا حصہ زمینوں کی فروخت اور ٹاؤن پلاننگ ونگز کا رہا۔مالی سال 2025-26 میں ایل ڈی اے کے مختلف شعبے آمدن کے بڑے ذرائع بن گئے۔مالی سال 2026-27 میں ایل ڈی اے کی امدن کا ہدف ایک سو ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔





