وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا اہم اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے نقشوں کی منظوری کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور آن لائن نظام سے مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ پنجاب میں منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیرات کسی صورت برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے محکمہ ہاؤسنگ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ تعمیراتی منصوبوں میں متعلقہ قوانین اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو غیر قانونی کمرشلائزیشن اور رہائشی علاقوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا حکم دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث عناصر اور سہولت کاری کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے شہریوں کو نقشے کی منظوری کے بغیر تعمیرات سے گریز کرنے اور قانونی طریقہ کار اپنانے کی استدعا کردی۔ غیر قانونی عمارتوں سے عوامی جان و مال کو لاحق خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کرنا ہوں گے۔ کسی انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں، حادثات پر ہر ممکن قابو پانے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا جائے۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور غیر قانونی تعمیرات کی بروقت نشاندہی کیلئے نظام کو مزید فعال کیا جائے گا۔ بلال یاسین نے کہا کہ قانون کی بالادستی، محفوظ شہری ماحول اور منظم اربن پلاننگ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ایل ڈی اے اور دیگر اداروں کے افسران شریک تھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
15 گھنٹے ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
1 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی بحالی میں تاخیر پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین برہم*
Related Articles
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
7 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
1 ہفتہ ago




