منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن لاہور مبین الٰہی کو 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔دیگر میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان،ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ راشد 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گی۔او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ماریہ طارق سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) خاور محمد سکندر ذیشان کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو اسلام آباد نیپا میں تربیت کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب محمد عاصم جاوید سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) طاہر فاروق کو کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کیپٹن (ر) بلال ہاشمی بھی نامزد،منیجنگ ڈائریکٹر ٹی ڈی سی پی پنجاب عاصم رضا کا 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے انتخاب کیا گیا ہے۔سپیشل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس پنجاب عبداللہ نیئر شیخ نامزد افسران میں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کو لاہور نیپا رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد عمر شیر بھی سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔پولیس سروس آف پاکستان کے نامزد افسران میں ایس ایس پی / پی ایس او برائے وزیر اعلیٰ سندھ سرفراز نواز کراچی نیپا میں تربیت حاصل کریں گے۔سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی اسلام آباد نیپا کے لیے نامزد،ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف 40 ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور کیپٹن (ر) وحید محمود لاہور خو نیپا کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار اسلام آباد نیپا میں رپورٹ کریں گے۔آئی سی ٹی پولیس اسلام آباد کے افسر محمد جواد طارق اسلام آباد نیپا میں تربیت حاصل کریں گے۔ڈی پی او مظفرگڑھ محمد رضوان احمد خان لاہور نیپا کے لیے نامزد کئے گئے ہیں۔ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ٹریفک پولیس لاہور سید ندیم عباس لاہور نیپا میں شرکت کریں گے۔پنجاب پی ایم ایس گریڈ 19 کے افسران بھی شامل ہیں۔چیف ہیڈکوارٹرز، پنجاب ریونیو اتھارٹی خالد محمود ٹیپو لاہور نیپا کے لیے نامزد،ڈائریکٹر (اسٹیٹ مینجمنٹ) پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی محمد ذوالقرنین سینئر مینجمنٹ کورس میں شرکت کریں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس محمد محبوب عالم نامزد افسران میں شامل،ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد ارشاد لاہور نیپا میں تربیت حاصل کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب راؤ ندیم اختر کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔جنرل منیجر (ایڈمن) ٹی ڈی سی پی ڈاکٹر نور محمد اعوان سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکریڈیٹیشن اتھارٹی محمد فیصل عطاء لاہور نیپا میں شرکت کریں گے۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بابر رحمان نامزد افسران میں شامل ہیں۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی سید سبطین عابد کاظمی سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ زراعت پنجاب محمد اعجاز منیر کا بھی انتخاب کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ پنجاب ڈاکٹر احمد افنان لاہور نیپا میں تربیت حاصل کریں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کوآپریٹوز رضوانہ عروج بھٹی نامزد افسران میں شامل،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن محمد انصار سینئر مینجمنٹ کورس کے لیے منتخب،ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ پنجاب طارق محمود اعوان بھی نامزد،تمام افسران کو اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔تمام نامزد افسران کو متعلقہ نیپا (اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور) میں 17 جولائی 2026 تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چالیس واں سینئر مینجمنٹ کورس 20 جولائی 2026 سے 6 نومبر 2026 تک جاری رہے گا۔
Read Next
5 دن ago
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس
3 ہفتے ago
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات میں عدم تعاون پر خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے حکام کو نوٹس دینے کا فیصلہ،پنجاب کے حوالے سے نرم گوشہ
3 ہفتے ago
*کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان سمیت 29افسران کے کورسز میں نام آگئے*
3 ہفتے ago
پیٹرول 74.28 روپے ڈیزل 67.31 روپے سستا کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
4 ہفتے ago






