گلگت بلتستان کا تعلیمی میدان میں ایک اور شاندار کارنامہ؛ عائشہ احمد شہزاد نے آغا خان ایگزامینیشن بورڈ میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

گلگت بلتستان کی ہونہار طالبہ عائشہ احمد شہزاد دختر دلدار احمد ملک (ایس ایم بی آر، جی بی) نے تعلیمی میدان میں ایک بار پھر علاقے کا نام روشن کر دیا۔ آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کی طالبہ عائشہ احمد شہزاد نے ‘آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ’ کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات 2026 (HSSC-II) میں صوبائی سطح پر پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔​عائشہ احمد شہزاد اس سے قبل بھی اپنے میٹرک (SSC) کے امتحانات میں صوبائی سطح پر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کی اس مسلسل شاندار کارکردگی اور شاندار کامیابی پر تعلیمی حلقوں، سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد کے پیغامات پیش کیے جا رہے ہیں۔​حکومتی حکام اور تعلیمی ماہرین نے عائشہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات میں استعداد کی کوئی کمی نہیں اور مناسب مواقع ملنے پر ہمارے بچے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کر رہے ہیں۔​عائشہ احمد شہزاد کی اس عظیم کامیابی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button