*ڈی جی ایل ڈی اے نے "پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم کے تحت شہریوں میں مفت پودے تقسیم کئے*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل پر یومیہ درخواستوں کی پراسیسنگ بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ای خدمت پر آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔چیف ٹاؤن پلانر ٹو اور ون نے ڈی جی ایل ڈی اے کو آن لائن سسٹم بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے پراسس کو جلد آن لائن کر رہے ہیں۔پرانے نظام کو تبدیل کرکے آن لائن سسٹم جلد نافذ کیا جائے گا۔ شہریوں کی درخواستوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، بلاوجہ اعتراض پر جواب طلبی کی جائے گی۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے "پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم کے تحت شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button