بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے دو غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ 6 کو سربمہر کر دیا۔

جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں بند روڈ،دروغہ والا،جی ٹی روڈ، مومن پورہ،الرحیم گارڈن فیز فائیو شامل ہیں۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران،بلڈنگ انسپکٹر محمد عرفان نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔






