ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا سروسز ہسپتال میں بڑا آپریشن،تجاوزات کے ساتھ قبضہ گروپوں کا بھی صفایا

ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) علی اعجاز کے حکم پرچیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور،کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشز)جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ریگولیشن ونگ) نے سروسز ہسپتال شادمان میں ناجائز قابضین کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران مستقل نوعیت کے ناجائز قبضے ختم کر دیئے گئے۔بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے ایم او آر جواد الحسن گوندل اور آپریشن انچارج شہزاد رسول کی نگرانی میں سروسز ہسپتال سے تجاوزات کے ساتھ ساتھ قبضہ گروپوں کا بھی صفایا کر دیا۔لاہور کے کسی بڑے سرکاری ہسپتال میں تجاوزات کے خلاف ایم سی ایل کی طرف سے یہ مواثر ترین اور کامیاب ترین آپریشن تھا۔ایم او آر جواد الحسن گوندل نے کہا ہے کہ سرکاری یا پرائیویٹ ہسپتالوں کو تجاوز کنندگان کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔

جواب دیں

Back to top button