وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بند ی میں کامیابی پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنگ بندی کے لئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاریخ عالم میں جب جب بھی اس جنگ کا ذکر ہوگا ہر جگہ”پاکستان“ ہی لکھا جائے گا۔ دنیا کو جنگ سے بچانے کے پاکستان کی کامیابی سنہری حروف سے لکھی جائے، یہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کر نا بہت بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی اور خطے کی سیاست میں پاکستان نے بے مثال سفارتی توازن کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے دنیا بہت بڑی تباہی سے بچ گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ان شاء اللہ پاکستان میں امن معاہدے کے لئے مذاکرات بھی کامیابی سے ہم کنار ہوں گے۔ دنیا کے قدیمی تہذیب و تمدن کو بچانے کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
19 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
19 گھنٹے ago
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
Related Articles
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
6 دن ago




