ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا نئی مچھلی منڈی حنین پورہ شاہدرہ کا اچانک دورہ،بریفنگ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے نئی مچھلی منڈی حنین پورہ شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا اور فش منڈی انتظامیہ سے بریفنگ لی. مچھلی منڈی انتظامیہ کی کار پارکنگ کے درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے موقع پر پارکنگ کیلئے جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی اور پرانی مچھلی منڈی میں موجود آڑھتیوں کو نئی مچھلی منڈی منتقلی کے لئے آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا. نئی مچھلی منڈی میں نئی دکانوں کی تعمیر کے لئے مچھلی منڈی انتظامیہ کو ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئی مچھلی منڈی میں دکانوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں. چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر، ایم او آر کاشف جلیل ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button