وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسکیم 33 کی 4 یونین کونسلز میں سیوریج سسٹم کی ناکامی اور سندھ اسمبلی کے حلقہ 98 میں عوامی مسائل کے انبار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے سخت بیان میں کہا کہ "شہری علاقوں میں ناقص سیوریج اور بنیادی سہولیات کا فقدان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسکیم 33 اور حلقہ 98 میں جن اداروں نے غفلت برتی ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عوام کو مشکلات میں چھوڑنا ناقابلِ قبول ہے۔” انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی قسم کی کوتاہی یا نااہلی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے وزیر بلدیات، کمشنر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم 33 کی تمام متاثرہ یونین کونسلز میں فوری طور پر سروے مکمل کیا جائے اور ہنگامی بنیادوں پر سیوریج نظام کی مرمت و بحالی کا کام شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "حلقہ 98 سمیت تمام شہری حلقوں میں جہاں عوامی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، وہاں حکومتی رٹ کو بحال کیا جائے گا اور ہر سطح پر جوابدہی یقینی بنائی جائے گی۔” وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
بلدیہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر کا آغاز،سہراب گوٹھ میں پارک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل،ترقی کا سفر جاری رہے گا،میئر کراچی
2 دن ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سڑکوں کے پڑنے والے گڑھوں کی ہنگامی بنیادوں پر بھرائی کا کام جاری
4 دن ago
*ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے کو یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد*
5 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات،میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم
Related Articles
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
1 ہفتہ ago



