بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیرقانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ تین کو سربمہر کر دیا۔
جن علاقوں میں آپریشن کیا گیا ان میں دروغہ والا، پاکستان منٹ، جی ٹی روڈ، مناواں، سلامت پورہ اور غوث گارڈن شامل ہیں۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران،بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹر محمد عرفان نے خود آپریشن میں حصہ لیا۔






