کمشنر لاہور زید بن مقصود کازیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کا دورہ کیا۔ڈی سی، سی ٹی او،اے سی ماڈل ٹاؤن وکینٹ بھی ہمراہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے زیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا۔سی ٹی او عمارہ اطہر ۔اے سی ماڈل ٹاون و کینٹ بھی ہمراہ موجود تھے- ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین نے پروجیکٹ پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے صفائی کے بعد والٹن روڈ پر اسفالٹ شروع کردیا جائیگا۔ اس کے ساتھ اولڈ نالہ مسمار کرکے اس کے اوپر گرین بیلٹ بنائی جائیگی۔ کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ4کلومیٹر طویل 6لینز پر مشتمل والٹن روڈ ستمبر کے اخر تک مکمل ہوگی۔ اور والٹن روڈ پر 4.3کلومیٹر ڈیپ ڈرین 100فیصد مکمل ہوچکی ہے۔اور سیوریج بھی علیحدہ ہو چکی ہے ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ والٹن روڈ پر رائیڈر سیور کے باعث نالہ بھرنےسے گلیوں کا پانی واپس محلوں میں نہیں جائیگا۔والٹن روڈ پر یوٹیلیٹیز کیلیے انڈر گراونڈ ٹرنک تعمیر کیجارہی ہے۔

کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ والٹن روڈ پر دو ڈسپوزل اسٹیشنز تعمیر ہورہے ہیں۔ایک 80فیصد اور دوسرا98 فیصد مکمل ہوچکا ہے باقی بھی جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ والٹن روڈ کو ڈیڈ لائنز اور ٹائم لائنز کیمطابق مکمل کیا جائے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ والٹن روڈ ٹریفک و آمدورفت کیلئے اہم آرٹری ہے۔جس کے فعال ہونے سے شہریوں کو وقت اور فیول میں بچت ہوگی۔ٹائم لائنز کیمطابق کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ڈیڈ لائنزکیمطابق مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button