بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 3 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار، تین کو سربمہر کر دیا
۔زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون حرا عمران اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹر محمد عرفان نے جلو،سکائی لینڈ روڈ اور مومن پورہ روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔






