چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں 21 ارب 50 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 40 ویں اجلاس میں دی گئی- اجلاس میں پنجاب پولیس کے مربوط کمانڈ، کنٹرول اور مواصلات نظام کیلئے12 ارب 62 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی جس کے تحت تین شہروں میں پنجاب پولیس کے مربوط کمانڈ ،کنٹرول اور مواصلاتی نظام کو بہتربنایا جائیگا – فنڈز فیصل اباد ، گوجرانوالہ اور راولپنڈی پنجاب پولیس کے مربوط کمانڈ، کنٹرول اور مواصلاتی نظام کی بہتری کے لیے خرچ ہونگے-اجلاس میں گرین انرجی پروگرامرز کے لئے 6 ارب کے فنڈز ،چیف منسٹر سکلڈ پنجاب پروگرام کے لیے 3 ارب کے فنڈز جبکہ جیکا گلی چوک مری کی ری ماڈلنگ کیلئے 86 کروڑ کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ۔ صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں نیازی انٹر چینج سے بابو سابو انٹرچینج کے کنٹرولڑ ایکسس کوریڈور کے لیے 11 ارب 79 کروڑ کا کیس ایکنک کو برائے منظوری بھیج دیا گیا۔- اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران بورڈ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی –
Read Next
5 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی سکیموں کیلئے 60 ارب روپے کے فنڈز منظور
5 دن ago
10th PDWP Meeting Approves Development Schemes Worth Rs. 29.108 Billion
3 ہفتے ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی سکیموں کیلئے 63 ارب سے زائد کے فنڈز منظور
4 ہفتے ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کےاجلاس میں 10 سکیموں کیلئے 27 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز منظور
اگست 25, 2026





