محکمہ آبپاشی کے زیر انتظام پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔ چئیرمین بورڈ وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید بھی وائس چیئرمین کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اکیڈمی کے مالی معاملات، انتظامی امور، تربیتی کورس کے مندرجات ، عملہ کے پینشن اور دیگر معاملات زیر لائے گئے۔ پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی پاکستان میں قبل از ملازمت اور دوران ملازمت تربیت کا واحد ادارہ ہے۔ پرنسپل پنجاب انجینئرنگ اکیڈمی راشد منہاس نے اکیڈمی کے مختلف امور اور اجلاس کے ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے ہدایت کی کہ تمام تربیتی کورسز کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنایا جائے۔ اجلاس میں مختلف معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے سب کمیٹیوں کی تشکیل کی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کورسز کو انجینئرنگ کے عالمی تربیتی معیار کے ہم پلہ لانے کئے لئے تبدیلیاں لائی جائیں۔ اجلاس کے بعد شرکا نے اکیڈمی میں جاری انجینئرز کے تربیتی کورس کے شرکا سے ملاقات بھی کی۔ اس کورس میں پنجاب اور بلوچستان کے انجینئرز زیر تربیت ہیں۔
Read Next
12 گھنٹے ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
3 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
Related Articles
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
4 دن ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
4 دن ago


