لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے ماہِ رمضان میں شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر16 رمضان سہولت بازاروں اور سستے چینی مراکز پر 2 شفٹوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 100 سے زائد تعینات ورکرزصفائی یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی عملہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کے 9ٹاؤنز میں مساجد کی صفائی دھلائی پر بھی مامور ہے۔راوی ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن،عزیز بھٹی ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن،ڈی جی بی ٹی،سمن آباد ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن،نشتر ٹاؤن اورواہگہ ٹاؤن کی مساجد میں واشنگ ایکٹیویٹی کی جا رہی ہے۔مزید برآں رمضان المبارک میں تمام ٹاؤنز میں تراویح کے مقامات اورجامع مساجد پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مساجد اور تراویح مراکز کے گرد اورملحقہ راستوں پر صفائی اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ سالڈ ویسٹ سے متعلق شکایات کو ہر 30 منٹ کے بعد چیک کرنے اور رمضان سہولت بازار سے موصول ہونے والی شکایات کو 10 منٹ میں حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔شہری صفائی سے متعلق شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن،8 سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
2 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کا مشن:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مختلف علاقوں کے دورے
3 دن ago
CEO LWMC visits Data Ganj Bakhsh Town, checks sanitation arrangements & workers’ attendance
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
6 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
7 دن ago


