کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے صوبائی وزیر کو ستھرا پنجاب پروگرام پے ڈویژن میں عملدرآمد، آئوٹ سورسنگ’ فیلڈ میں کنٹریکٹرز کے موبلائز ہونے اور میونسپل کمیٹیز کی مشینری، عملہ صفائی ان کے حوالے کرنے بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کرنے کے ماڈل کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے ، شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا، کمشنر سید نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، چیئرمین جی ڈبلیوایم سی کاش اسماعیل گجر، چیف ایگزیکٹو گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرز نے صوبائی وزیر بلدیات اور کمشنر گوجرانوالہ کو ستھرا پنجاب پروگرام پر عمل درآمد بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں حکومت نے پہلی بار شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولت فراہم کرنے کا منفرد منصوبہ متعارف کروایا ہے جس کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر ٹیم ورک نہایت اہم ہے.