اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع، اب پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی،کاغذات نامزدگی 28 اگست تک،

الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی درخواستوں اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت اور انہیں اس سلسلے میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذا ت نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جوکہ آج ختم ہورہی تھی اسے 28اگست 2024تک بڑھا دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے تجدید شدہ (Revised)الیکشن پروگرام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی کر دیا ہے ۔

جس کے تحت اب پولنگ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ 9اکتوبر 2024 کو ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button