وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ گلشن راوی اور کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ سے گلشن راوی کی جانب ٹریفک روانی بحال کرنے کی ہدایت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے گلشن راوی تا بابو صابو سروس روڈ کا جائزہ لیا۔منصوبے سے منسلک سروس روڈ پر ٹریفک روانی جاری ہے۔ وائس چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے نے پیکج ون اور پیکج ٹو کی سروس روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیکج ٹو کی سروس روڈ پر فنشنگ ورک جاری ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔بعدازاں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے رچنا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔

وائس چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے مطابق ایل ڈی اے ٹیمیں سڑکوں، گرین بیلٹ سے تعمیراتی میٹریل ہٹا رہی ہیں۔ بلڈنگ لائن سے باہر ملبہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔






