سندھ حکومت کا ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) پالیسی کو رویو کرنے اور اسکولز میں فاؤنڈیشن لرننگ مکینزم کو پالیسی کا حصہ بنانے کا فیصلہ، وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ارلی چائلڈ ایجوکیشن کو مزید فعال بنانے اور فاؤنڈیشن لرننگ اینڈ نیومریسی کو پالیسی ڈرافٹ کا حصہ بنانے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، زندگی ٹرسٹ کے سربراہ شہزاد راۓ، دوربین کی سی ای او سلمہ، چیف ایگزیکیوٹو ایڈوائزر کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر STEDA سید رسول بخش شاہ، ڈولپمینٹ کنسلٹنٹ پریم ساگر، تعلیمی محقق ڈاکٹر فاطمہ ڈار و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں آگہی دیتے ہوۓ بتایا گیا کہ سندھ میں چائلڈ ایجوکیشن (ECE) پالیسی کا اطلاق 2015 میں کیا گیا تھا، اِس وقت سندھ میں ای سی ای کی 6 ہزار کلاسز فعال ہیں جس میں 3 سے 8 سال کی عمر کے 8 لاکھ سے زائد بچے زیر تربیت ہیں، پالیسی کی رہنمائی کے مطابق ای سی ای ٹیچرز کی بھرتیاں بھی کی گئیں اور اساتذہ کی ٹریننگ کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ کلاسز بڑھنے سے مزید ای سی ای ٹیچرز کی بھی ضرورت ہے، اس کے علاوہ ای سی ای کلاسز کے لیے تین زبانوں انگریزی، اردو اور سندھی میں لرننگ مٹیریل اور ورک بک بھی چھاپی جا چکی ہیں جس کی مدد سے بچوں کو ارلی ایجوکیشن دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہ ارلی چائلڈ ایجوکیشن (ECE) کلاسز کو دس سال مکمل ہونے والے ہیں، اس پروگرام کے شروع ہونے سے اب تک جائزہ لینے اور اس میں مزید بہتری لانے کے حوالے تجاویز مرتب کرنے کی بھی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اسکولز میں ایکٹوٹی بیس لرننگ کے مکینزم کو مزید فعال بنانا ہوگا اور اس ضمن میں اسکولز میں فاؤنڈیشن لرننگ اینڈ نیومریسی مکینزم کو ای سی ای پالیسی میں شامل کرنے سے بنیادی نظام تعلیم کو مزید بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ بچے کی ارلی ایجوکیشن سے پرائمری کلاس تک پہنچنے کے سفر میں ہمیں اس کی جسمانی، ذہنی، جذباتی، اور سماجی پہلوؤں کے علاوہ بچوں کی بنیادی خواندگی، تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بنیادی مرحلے پر ہی بچوں کی نفسیات اور سیکھنے کے جدید طریقوں پر خصوصی توجہ دینا جیسا کہ تصویری کتابیں، تعلیمی کھیل، اور تخلیقی وسائل کی فراہمی کرنے سے ای سی ای پروگرام کے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے فاؤنڈیشن لرننگ مکینزم پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ اس پالیسی کی مدد سے والدین اور اساتذہ کو درمیان موثر رابطے کے نظام سے جوڑا جاۓ گا جس سے بچوں کی مشترکہ نگرانی کرنے اور نفسیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی مدد ملے گی، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لرننگ فاؤنڈیشن اینڈ نیومریسی (Learning Foundation and Numeracy) بچوں کی ابتدائی تعلیمی مہارتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے تاکہ وہ مستقبل کی تعلیم کے لیے تیار ہو سکیں اس طرح بچوں کو حروف، الفاظ اور جملے پڑھنے، لکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت دینے، حساب کی مہارت جیسا کہ بنیادی گنتی، جمع، تفریق، اور دیگر ابتدائی ریاضیاتی تصورات کی سمجھ بیدار کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے خصوصی ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ پرائیویٹ اسکولز میں بھی ای سی ای ٹیچرز کی بھرتیاں ہونا لازمی اس ضمن میں اسٹیڈا پالیسی واضح کرے جبکہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نجی اسکولز کو رہنمائی بھی جاری کرے، صوبائی وزیر نے یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر ای سی ای پروگرامز اور ڈپلومہ کورس کے لئے تجاویز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر دوربین کی سربراہ سلمہ نے تجاویز پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ہمیں یہ طے کرنا ہوگا کہ بچوں کو بنیادی تعلیم مادری زبان میں ہی دی جاۓ کیوں کہ بچے اپنی مادری زبان میں سوچتے ہیں، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے لرننگ مٹیریل اور کریکیولم پر مزید کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مادری زبان کے بعد اور انگریزی سیکھنے سے پہلے بچوں کو دیگر قریبی زبان سیکھنے کا بھی موقعہ ملنا چاہیے تا کہ بچے سماجی روابط کی مدد سے ایک دوسرے سے سیکھ سکیں، اس کے علاوہ انگریزی کے پرانے لکھنے ہوۓ اسباق کو براہ راست شامل کرنے کی بجاۓ انگریزی کے کریکیولم کو اس طرح شامل کیا جاۓ کہ بچے رابطہ کاری کرنے صلاحیت بڑھ سکے، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوۓ کہا کہ ماردی زبان میں سیکھنے کی ہمیشہ حمایت کی ہے سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ارلی چائلڈ ایجوکیش کلاسز کا لرننگ مٹیریل تین زبانوں میں موجود ہے جبکہ کریکیولم کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے آنے والی تمام تجاویز پر کام جاری ہے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین نیب کی ملاقات، واگذار زمین صوبائی حکومت کے حوالے*
2 دن ago
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے فنانس کا اہم اجلاس وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں منعقد،متعدد منصوبوں کی منظوری
2 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کا جامع پیکج منظور
3 دن ago
میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر صاحب کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ کا عام روایتی اجلاس
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 6.135 ارب روپے سے تعمیر شدہ کورنگی کاز وے پل کا افتتاح کردیا*
Related Articles
حضرت لال شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے7 سے9 فروری 2026 تک جاری رہنے والے سہ روزہ عرس مبارک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
6 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان،تمام امدادی اداروں کو ایک ہی کمان میں دینے کا فیصلہ
6 دن ago




