*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا سبزہ زار، ملتان روڈ، سکیم موڑ اور جیل روڈ کا دورہ،جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر نگرانی شہر کی اہم شہراہوں پر پیچ ورک کے لئے ایل ڈی اے اور ٹیپا متحرک ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےمین بلیوارڈ سبزہ زار، ملتان روڈ، سکیم موڑ اور جیل روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا کی جانب سے جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری پیچ ورک کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ملتان روڈ تا بند روڈ مین بلیوارڈ کو گڑھوں سے کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ لین مارکنگ، کرب سٹونز اور پاٹ ہولز کو کلیئر کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے جیل روڈ اور سکیم موڑ، ملتان روڈ پر بھی پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے اور ٹیپا کی 12 ٹیمیں دن اور رات دو شفٹوں میں سڑکوں پر پیچ ورک کر رہی ہیں۔ ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے مجموعی طور پر 1200 سے زائد مقامات پر پیچ ورک اور گڑھوں کو کلیئر کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 95 مین شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل کر رہے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹیمیں جوہر ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، مادرملت روڈ، پی آئی اے روڈ، بی او آر پر کام کر رہی ہیں۔گارڈن ٹاؤن، غزن روڈ، خیابان فردوسی، حالی روڈ اور گلبرگ کے مختلف بلاکس میں ایل ڈی اے پیچ ورک کر رہا ہے۔ٹیپا ٹیمیں ملتان روڈ، سبزہ زار، جیل روڈ، شالیمار لنک روڈ، ایجرٹن روڈ، شادمان اور ڈیوس روڈ پر پیچ ورک کے کام کر رہی ہیں۔ سڑکوں سے گڑھے کلیئر کرنے سے ٹریفک کی روانی بہتر اور شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button