بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ کے ایم سی بلڈنگ میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے اس موقع پر کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی بے نظیر کارڈ کے تصور کو اپنا رہے ہیں۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد ان لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے جنہیں سخت ضرورت ہے۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ
ملک بھر میں ڈائنامک رجسٹریشن سینٹرز کے ذریعے مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔
رجسٹریشن کے عمل کے دوران حکام افراد کی اہلیت کی تصدیق کے لیے ان کی معاشی حالت کا جائزہ لیتے ہیں۔






