وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہر لاہور کے حسن کو بحال رکھنے اور شہریوں کو صاف ماحول کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا آپریشن کلین اپ جاری ہے۔مختلف علاقوں میں موجود 600 سے زائد اوپن ہیپس اور اوپن پلاٹس کی کلیئرنس مکمل کر لی گئی،گزشتہ 7 روز میں شہر بھر سے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نے 40 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا یا جبکہ بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے سی ای او بابر صاحب دین کی فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ بھی جاری ہے۔ مختلف علاقوں کے دورے کے دوران سی ای او بابر صاحب دین نے ایل ڈبلیو ایم سی کے صفائی عملے کو پی ایچ اے کے ساتھ مل کر تمام گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنانے اورکینال روڈ پر موجود تمام پیڈسٹرین بریجز کی صفائی ستھرائی کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ روڈ سائیڈ سے مٹی ہٹانے کیلئے آپریشن ٹیمیوں کو سکریپنگ ایکٹیویٹی جاری رکھنے اور کینال روڈ، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو کے علاقے میں سروس لینز پر خصوصی صفائی ایکٹیویٹی کی ہدایات کیں، ٹھوکر چوک، رائیونڈ روڈ، بھوبتیاں چوک، اڈا پلاٹ، پائن ایونیو، شیخ زید ہسپتال، جناح ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال کے گرد بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






