سندھ میں نجی تعلیمی اداروں کو 10 فیصد طلباء کو اسکالرشپ دینے کی ہدایت، شکایات سیل قائم

وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ کی طرف سے نجی اسکولز میں 10 فیصد طلباء کو اسکالر شپ کے عمل کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کے افسران کے ساتھ غیر رسمی اجلاس کے دوران دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

نجی اسکولوں کے لیے لازمی ہے کہ تعلیمی سال کی شروعات میں داخلہ کے سکول اعلان کے ساتھ اسکالرشپ کا بھی اعلان کے اشتہار بھی جاری کریں۔ وزیر تعلیم سندھ

نجی اسکولز کے باہر 10 فیصد طلباء کے لیے اسکالر شپ کا اشتہار آویزاں کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے اسکالرشپ شپ کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے کمپلین سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کمپلین سیل قائم کر کے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کرے۔ اسکول کے داخلہ کے تناسب پر 10 فیصد طلباء کو اسکالرشپ دینے کے عمل کی رپورٹ مرتب کی جاۓ۔ سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ

صوبے کے نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے 10 فیصد مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا فیس میں رعایت کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

Back to top button