لاہور (مہر عبدالروف سے)
افتخار زیدی سماجی شخصیت نے مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ کے ساتھ چار کنال پر مشتمل خوبصورت بنگلہ زیدی ہاؤس فاؤنٹین ہاؤس لاہور کو وقف کر دیا ہے اور یہاں پر فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ہوچکا ہے ۔لیڈرز میڈیا کلب نے اس بڑی کامیابی پر افتخار زیدی اور ایم ایس ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر
لیڈرز میڈیا کلب ویلفیئر کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ کمال اور مہر عبدالروف نے فاؤنٹین ہاؤس کی نئی شاخ زیدی ہاؤس کی شاہکار تعمیر شدہ بلڈنگ کا وزٹ کیا اور ڈاکٹر عمران مرتضیٰ و ڈائریکٹرز کی موجودگی میں تمام فی میل سٹاف کو کلب کی طرف سے تحائف پیش کیے ،اس پروقار تقریب میں محترم ایم ایس صاحب اور ان کی ٹیم نے کلب کے چیئرمین سید علی بخاری اور عہدے داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم لیڈرز میڈیا کلب کو فاؤنٹین ہاؤس لیڈیز اسٹاف کی خدمات کو سرہانے اور کلب کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے ممنون ہیں۔ خدمت انسانی کی کاوش پر پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا و سوشل میڈیا پر مشتمل لیڈرز میڈیا کلب کو افتخار زیدی اور ڈاکٹر سید عمران مرتضیٰ نے مبارک باد پیش کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔اور کہا کہ یہاں پر فاوئنٹین ہاؤس کی طرح خدمت دی جائے گی ۔یہاں ذہنی امراض اور منشیات کے عادی افراد کا علاج فری چیک اپ کے ساتھ ادویات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔