ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی لاہور سید موسیٰ رضا ہدایت پر چیف آفیسر علی عباس کی زیر نگرانی رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہا۔ایم سی ایل ترجمان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ لاہور اور ایل ڈی اے کے مشترکہ تعاون سے شہر میں چار روز سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اڈا پلاٹ کے ملحقہ علاقے میں 56 دکانیں مسمار کی گئی ہیں۔ بلڈنگ لائن کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پارکنگ کے لئے مخصوص سرکاری اراضی کو واگزار کروالیا گیا ہے۔
قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کے پلاننگ ونگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نقشہ جات کو مقررہ وقت میں پراسیس کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ آپریشن جاتی عمرہ سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کو ہدایات ہیں کہ آپریشن مکمل کئے بغیر مشینری اور افسران و عملہ متحرک رہے گا۔جاتی عمرہ سے رنگ روڈ کا راستہ کشادہ کیا جا رہا ہے۔رضا کی ہدایت پر چیف آفیسر علی عباس کی زیر نگرانی رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رہا۔ایم سی ایل ترجمان کے مطابق بلدیہ عظمیٰ لاہور اور ایل ڈی اے کے مشترکہ تعاون سے شہر میں چار روز سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اڈا پلاٹ کے ملحقہ علاقے میں 56 دکانیں مسمار کی گئی ہیں۔ بلڈنگ لائن کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پارکنگ کے لئے مخصوص سرکاری اراضی کو واگزار کروالیا گیا ہے۔قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کے پلاننگ ونگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نقشہ جات کو مقررہ وقت میں پراسیس کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ روڈ آپریشن جاتی عمرہ سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کو ہدایات ہیں کہ آپریشن مکمل کئے بغیر مشینری اور افسران و عملہ متحرک رہے گا۔جاتی عمرہ سے رنگ روڈ کا راستہ کشادہ کیا جا رہا ہے۔