وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے وژن کے تحت ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں دو روزہ چیس مقابلوں کا انعقادہواجس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات خان تھے۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداورڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں چیس مقابلوں کا انعقاد ہوا۔چیس مقابلوں کاانعقادڈسٹرکٹ چیس ایسوسی ایشن ، چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب اورایل ڈی اے کے تعاون سے کیاگیا۔
اس موقع پرراناسکندرحیات نے گفتگوکرتے ہوۓ کہاکہ
پنجاب حکومت کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ان ڈور،آوٹ ڈورکھیلوں اوردیگرصحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے خصوصی طورپرکام کررہے ہیں۔ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کے زیراہتمام چیس مقابلوں کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے۔اس گیم میں بچوں، بڑوں اور فیملیز کی بڑی تعداد میں دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی-چیس گیم کے مقابلوں کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔فائنل مقابلے جیتنے والوں کو کیش انعام دیں گے, پنجاب اسمبلی مدعو کرکے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔مقابلوں میں چیس کے بین الاقوامی کھلاڑیوں
محمودلودھی،تنویرگیلانی اوروقارخان، 12 قومی پلیئرز،انڈرفورٹین کھلاڑیوں میں محمدبن ارسلان،حسام بشیر،سحرش، فریحہ صدیق اورریان رحمان سمیت مرد و خواتین اوربچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اور مقابلوں میں حصہ لیا۔24 اگست کوشروع ہونے والادوروزہ”چیس کمپیٹیشن” 25 اگست تک جاری رہے گا۔جیتنے والوں کو مختلف کیش انعامات اوراسناد دی جائیں گی۔بعدازاں وزیرتعلیم راناسکندرحیات نے گلبرگ سپورٹس کمپلیس میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈائریکٹرسپورٹس عبیداقبال اورراۓ دلاورنے وزیرتعلیم کوسپورٹس کمپلیکس بارے بریفنگ دی۔