لاہور (مہر عبدالروف سے )
شہید حکیم محمدسعیدکے نقشے قدم پر چلتے ہوئے لیڈرز میڈیا کلب انسانیت کی خدمت میں کوشاں ہیں سید علی بخاری
ہماری خواہش ہےکہ ایسی خدمات انجام دی جائیں کہ جس کی خوشبو سے معاشرہ مہک اٹھے ،عثمان غنی
( یونیک کالج لوئر مال کیمپس )کے ڈائریکٹر وسماجی رہنماحافظ عمران الحق کی طرف سے( لیڈرز میڈیا کلب )
اور( وائس آف جرنلسٹس پاکستان )کے عہدیداروں کے مشترکہ اعزاز میں کالج کیمپس میں ایک پرتکلف عصرانے کا اہتمام
لاہور(سٹاف رپورٹر)( یونیک کالج لوئر مال کیمپس )کے ڈائریکٹر وسماجی رہنماحافظ عمران الحق کی طرف سے( لیڈرز میڈیا کلب )اور( وائس آف جرنلسٹس پاکستان )کے عہدیداروں کے مشترکہ اعزاز میں کالج کیمپس میں ایک پرتکلف عصرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا۔ تقریب میں یونیک کالج لوئر مال کیمپس کے ڈائریکٹر حافظ عمران الحق نے مہمانوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سنجیدہ صحافتی خدمات کی ضرورت ہے جو لیڈرز میڈیا کلب اور وائس جرنلسٹس آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے منسلک صحافی شخصیات بخوبی سر انجام دے رہی ہیں،جس پر دنوں صحافتی تنظیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ پاکستان میںتعلیم کا شعبہ ہو یا صحافت کا ہم سب کو معاشرے میں بہتری کیلئے اپنا اپناکردار ادا کرنا ہے۔
اس موقع پر لیڈرز میڈیا کلب کے چیئرمین سید علی بخاری نے میزبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے لیڈرز میڈیا کلب کے چند دوست جس مقصد کو لے کر چلے تھے ، اب وہ قافلے کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ہم سب لیڈرزپاکستان میں شہید حکیم محمدسعیدکے نقشے قدم پر چلتے ہوئے لیڈرز میڈیا کلب انسانیت کی خدمت میں کوشاںہے۔
بانی صدر عثمان غنی نے کہا کہ ہماری خواہش کہ ایسی خدمات انجام دی جائیں کہ جس کی خوشبو سے معاشرہ مہک اٹھے ۔
وائس آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی صدر ندیم شہزاد علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے قائم ہوا اور انشاللہ قائم رہے گا ۔ہم سب پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہیں۔ انشاءاللہ وائس آف جرنلسٹس پاکستان کے ممبرز پاکستان میں مثبت سوچ اور قلم کی طاقت سے حق سچ اور ختم نبوت پر اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
ندیم شہزاد علی نے حافظ عمران الحق کی محبتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے فلاحی کاموں میں حافظ عمران صاحب نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔اس موقع پر محمد نصیر الحق ہاشمی، سید مصور علی زنجانی،مسرور رفیع، اعجاز احمد اعجاز اور دیگر صحافیوںنے بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔
اس پُروقار تقریب میں لیڈرز میڈیا کلب کے چیئرمین سید علی بخاری، بانی صدر عثمان غنی، سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی، جنرل سیکرٹری سید مصور علی زنجانی، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعجاز، کلب منیجر و فنانس سیکرٹری شیخ مسرور رفیع نے شرکت کی ۔
جبکہ( وائس آف جرنلسٹس پاکستان)کی طرف سے مرکزی صدر ندیم شہزاد علی ،مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم ضیا سیکرٹری ،انفامیش سیکرٹری حافظ عبدالوحید فاروقی و ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن عامر سہیل اور میاں احسان و سنئیرصحافی طارق چوہان نے شرکت کی.