وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ، سوات اور شانگلہ کے لیے 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی ترسیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ 89 ٹرکوں سے لیس امدادی سامان میں متاثرین کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 1800 فیملی ٹینٹس، 1000 ونٹرائز ٹینٹس، 3100 گدے، 3500 تکیے، 1500 ہائجین کٹس، 3300 کچن سیٹ، 2100 ترپال، 3300 چٹائیاں، 4400 مچھر دانیاں، 3800 کمبل، 1000 جیری کینز، 1000 بسترے، 1750 سولر لیمپس، 10 ڈی واٹرنگ پمپس، 10 جنریٹرز، 100 لائف جیکٹس اور 500 گیس سلنڈرز شامل ہیں۔ یہ سامان متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی فوری رہائش، روزمرہ زندگی اور بحالی کے عمل میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کو مجموعی طور پر 800 ملین روپے بھی جاری کر دیے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کو 500 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ متاثرین کو جلد از جلد مالی معاونت فراہم کی جا ئے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔ اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز کو پراونشل ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ معلومات کا بروقت تبادلہ اور اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کسی بھی ضرورت کے تحت فوری امداد فراہم کی جائے گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
سعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعینات، تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
17 گھنٹے ago
عمران خان وزیر کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی مقرر
2 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت ریگولیٹری اصلاحات پر جائزہ اجلاس
2 دن ago
خیبرپختونخوا میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن
2 دن ago
بجٹ میں اعلان کردہ کم ازکم تنخواہ کا فی الفور نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،پاکستان ورکرز فیڈریشن
Related Articles
A meeting with the ADB team was held under the chairmanship of the Additional Chief Secretary Planning and Development, Khyber Pakhtunkhwa
3 دن ago
ٹریفک کے دباؤ والے مقامات پر ضرورت کے مطابق انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز تعمیر کرنے کی منصوبہ بنایا جائے،مشیر بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق
4 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
1 ہفتہ ago


